چین مضبوط تجارتی ملک بننے کی راہ پر گامزن ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-12-03 15:29:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں چین نے اعلیٰ معیار کی تجارتی ترقی کے لیے رہنماء ہدایات جاری کی ہیں۔مذکورہ دستاویز کی روشنی میں تجارتی ڈھانچے کی بہتری، تجارتی مفادات میں اضافے اور تجارتی قوت کی مضبوطی کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی ہے اور چین میں اعلیٰ معیار کی تجارتی ترقی کو عمل میں لانے کے لئے روڈ میپ وضع کیا گیا ہے۔ان ہدایات کی روشنی میں چین تجارتی لحاظ سےایک بڑے ملک سے مضبوط ملک میں تبدیل ہو جائے گا اور چین میں تجارتی ڈھانچہ مزیدبہتر ہوگا۔

حالیہ چند برسوں کے دوران کچھ ترقی یافتہ ممالک میں معیشت سست روی کا شکار رہی ہے اور تجارتی تحفظ پسندی کے رحجانات سامنے آئے ہیں۔ اسی باعث عالمی مارکیٹ میں چینی ساختہ مصنوعات کی کھپت میں اضافے کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ نئے منصوبے کے مطابق چین ترقی یافتہ ممالک کی مارکیٹ کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعاون مضبوط بنائے گا۔

ان ہدایات سے چین کی تجارتی ترقی کے لئے ایک نئی قوت ملے گی۔چین ترقی پذیر ممالک کے نمائندے کے طور پر بین الاقوامی تجارتی اصول وضع کرنے میں مزید کردار ادا کرے گا۔چین عالمی تجارتی تنظیم کی لازمی اصلاحات کو آگے بڑھائے گا اور کثیرالجہتی تجارتی اصول کے تحت مشاورتی عمل میں شریک ہوگا۔ اس سے تجارتی قوانین پر مغربی اجارہ داری ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

تجارت کی اعلیٰ معیاری ترقی چینی معیشت کی اعلیٰ معیاری ترقی کی ضروریات سے مطابقت رکھتی ہے۔مذکورہ" اعلیٰ سطحی منصوبے " کے اجرا اور اس پر عمل درآمد سے چین میں تجارت اور معیشت کی اعلیٰ معیاری پائیدار ترقی ممکن ہو گی اور غیریقینی اور غیر مستحکم صورتحال سے دوچار عالمی معیشت کے لئے مثبت توانائی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔


شیئر

Related stories