مادر وطن کی حمایت ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کی بنیادی ضمانت ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

2019-12-03 18:43:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں ، امریکہ نے نام نہاد "ہانگ کانگ انسانی حقوق اور جمہوریت بل" کو قانونی شکل دی جو چین کے داخلی امور میں مداخلت کی ایک اور" مثال" ہے ۔ اس اقدام سے ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو سنگین نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ، امریکہ کی یہ حقیر کوشش کامیاب نہیں ہوگی ، کیوںکہ مادر وطن کی مضبوط حمایت سے ہانگ کانگ یقیناً خوشحالی اور ترقی کی معمول کی راہ پر واپس آ سکے گا۔

ماضی کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات بالکل عیاں ہے کہ جب بھی کسی خطرے کا چیلنج درپیش ہوا ، تو "مین لینڈ چین" نے ہمیشہ ہانگ کانگ کی مکمل حمایت کی ہے۔

مادر وطن کی تیز رفتار ترقی نے ہانگ کانگ کو نادر مواقع اور ترقی کی وسیع گنجائش فراہم کی ہے۔امریکہ میں کچھ لوگ ہانگ کانگ کو "فسادات" میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہانگ کانگ کے عوام ایسی کارروائیوں کی کبھی بھی حمایت نہیں کریں گے۔ 1.4 ارب چینی عوام کبھی بھی ایسے اقدام کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی چین کسی صورت خاموش بیٹھے گا۔ دو تاریخ کو ، چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چینی حکومت نے اسی روز سے ہانگ کانگ میں امریکی جنگی جہازوں کے قیام کے لئے درخواستوں کے جائزے اور منظوری کے عمل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کچھ امریکی غیر سرکاری تنظیموں پر بھی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جنہوں نے ہانگ کانگ میں فسادات کو "بڑھاوا" دینے کی کوشش کی ۔ کسی کو بھی قومی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیےچین کی صلاحیت اور عزم کو کم نہیں سمجھنا چاہئے۔


شیئر

Related stories