شمال مغربی چین اور پاکستان کے درمیان نئی آل کارگو ایئر سروس کا آغاز

2019-12-06 11:11:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے صدر مقام لان زو اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان ایک نئی آل کارگو ایئر سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بو ئنگ B757-200F طیارہ تقریباً بیس ٹن لباس ، بجلی کا سازوسامان اورتعمیراتی سامان لے کر لان زو چھونگ چھوان بین الاقوامی ہوائی اڈ ے سے روانہ ہوا جس سے صوبہ گان سو اور پاکستان کے درمیان آل کارگو ایئر سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔

شیڈول کے مطابق یہ پرواز ہفتے میں دو بار یعنی منگل اور جمعہ کو ہوا کرے گی ۔


شیئر

Related stories