​پاکستان کے سیاسی و تعلیمی حلقوں کی جانب سے ہانگ کانگ میں پرتشدد کارروائیوں اور امریکہ کے نام نہاد ہانگ کانگ بل کی مذمت

2019-12-07 16:22:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں امریکہ نے چین کی شدیدمخالفت کو نظرانداز کرتے ہوئے نام نہاد"ہانگ کانگ انسانی حقوق اور جمہوریت بل" کو قانونی شکل دینے کی منظوری دی جو کہ چین کے داخلی امور میں مداخلت اور بین الاقوامی قانون اور تعلقات کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔اس حوالے سے پاکستان کی حکومت اور تعلیمی شعبے سے وابستہ شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہانگ کانگ میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں اور امریکہ کے عمل پر تنقید کرتے ہوئے پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے کے لیے چینی حکومت اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی حمایت کا اظہار کیا۔

پاکستان کے حکمران سیاسی جماعت تحریک انصاف کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی کے نائب سپیکر قاسم سوری نے ہماری نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔پاکستان ان پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے کے لیے چین کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ چین کو واپسی کے بعد کافی ترقی کر رہا ہے اور چینی حکومت ہانگ کانگ میں عوامی زندگی سمیت متعدد شعبوں کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے۔


شیئر

Related stories