انسداد دہشت گردی کے بارے میں دوہرا معیار اپنانے کا نقصان انہی ممالک کو ہو گا ، سی آر آئی کا تبصرہ

2019-12-09 17:12:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے دو دستاویزی فلمیں نشر کیں۔تاہم سنکیانگ امور پر بے حد توجہ دینے والے مغربی میڈیا اداروں نے ان فلموں سےصرف نظر کیا ۔یہ نہ صرف عالمی دہشت گرد قوتوں کے لیے ایک انتہا ئی خطرناک پیغام ہے بلکہ اس کے نتیجے میں امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک کو اس کے نقصانات کا سامنا بھی خودہی کرنا پڑے گا ۔

تاریخ میں اس نوعیت کی کافی مثالیں ہیں۔پاکستان فضائیہ کے سابق گروپ کیپٹن سلطان حالی نے مذکورہ دستاویزی فلم میں نشاندہی کی کہ افغانستان میں سویت یونین کے داخلے کے بعد امریکہ نے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے افغانستان میں مسلح جدوجہد پر اکسایا ، پھر امریکہ ہی کی حمایت کے باعث القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیم تیزی سے ابھری اور آخر کار "نائن الیون " کا واقعہ پیش آیا۔مزید یہ کہ حالیہ برسوں میں امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک نے شامی حکومت کو برطرف کرنے کے لیے مختلف حکومت مخالف قوتوں کی حمایت کی اور اسی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہاپسند تنظیموں نے اپنے دائرہِ کار کو تیزی سے توسیع دیتے ہوئے دنیا بھر میں دہشت گرد حملے کیے ۔

حالانکہ مغربی ممالک نے انسداد دہشت گردی میں دوہرا معیار اپنانے کا تلخ مزہ چکھا ہوا ہے پھر بھی وہ سنکیانگ امور پر وہی پرانا حربہ آزمانا چاہتے ہیں ۔مذکورہ دستاویزی فلموں میں مشرقی ترکستان اسلامی تحریک اور القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کے درمیان تعلق کے ٹھوس ثبوت پیش کیے گئے ہیں ۔امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک نے ان کی حمایت کا جو اظہار کیا ہے اس سے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں جاری عالمی تعاون کو سنگین نقصان پہنچے گا


شیئر

Related stories