چین کی روایتی ادویہ پہلی مرتبہ پاکستان میں

2019-12-15 16:36:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی روایتی ادو یہ ین ہوانگچھینگ فے کیپسولکو ایک سال کی آزمائش کے بعد پاکستان میں کھانسی اور پیپھڑوں کی بیماریوں کے علاج کیلئے موزوناور موثر قرار دیاگیاہے۔ اس بات کا اعلان ۱۴دسمبر کو کراچیمیںپاکستان کے ایک طبی تحقیقی ادارے نے کیا۔
اس موقع پر کراچی یونیورسٹی کے بین الاقوامی مرکز برائےکیمیاویو حیاتاتی سائنسزکے ڈائریکٹرمحمد اقبال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہچینی روایتی دوا کی آزمائش ایک تاریخیقدم ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان طب کے شعبے میں تعاون کےنئے مواقع ملیں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستانکی اکثریت روایتی طریقہ علاج پر یقین رکھتی ہے اسلئے روایتی ادویہکیلئے پاکستان میں بہت سکوپ ہے۔ڈائریکٹر نے مزید کہاکہاس وقت ہم روایتی ادویہ تیار کرنے والیچین کیمزید چار کمپنیوں کے ساتھ ان کیادویہ کو پاکستان میں آزمانے کیلئے گفت وشنید کررہے ہیں جس سے پاکستان میںادویہ کیمارکیٹکو مزید تقویت ملےگی ۔
یاد رہے کہ نومبر دوہزار اٹھارہ میں چین اور پاکستان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ دونوں ممالک روایتی ادویہ کے میدان میں تعاون کوآگے بڑھائیں گے۔ اس بیان سے پہلے چینکی حونان یونیورسٹی برا ئے ادویات ،کراچی یونیورسٹی کے بین الاقوامی مرکز برائےکیمیاویو حیاتاتی سائنسز اور انبنگفارموسوٹیکل نے چین۔ پاکستان تحقیقی مرکز برائے چینی روایتیادویہقائم کیاتاکہ ادویہ کے میدان میںمشرکہ تحقیق و مطالعے کو آگے بڑھایا جاسکے۔

شیئر

Related stories