چین کی مددسے گوادر میں عوامی خدمت کے دومنصوبوں کا آغاز

2019-12-17 11:06:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سولہ دسمبر کو پاکستان کے صوبے بلوچستان کی بندرگاہ گوادر میں چین کی مدد سے عوامی خدمت کے دو منصوبوں کی تعمیر کا آغاز ہوا۔

مذکورہ دو منصوبوں میں ایک پیشہ ورانہ ٹییکنیکل کالج اور ایک ہسپتال شامل ہے۔کالج کا کل رقبہ سات ہزار پانچ سو مربع میٹر سے زائد ہے جس کی تعمیر چین کی چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے کی جا رہی ہے اور منصوبے کی تعمیراتی مدت تقریباً انیس ماہ ہوگی۔ ہسپتال کا رقبہ تقریباً بارہ ہزار مربع میٹر ہے جو کہ گانسو کی تعمیراتی کمپنی کی طرف سے تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس کی تعمیراتی مدت دو سال ہوگی۔

بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نےان منصوبوں پر تعمیراتی کام آغاز کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے یہ دونوں منصوبے گوادر میں افرادی قوت کی ترقی اور طبی سہولیات کو بلند کرنے میں بے حد مددگار ہوں گے۔


شیئر

Related stories