بین الاقوامی زرعی ترقیاتی فنڈ اور چین مشترکہ طور پر پاکستان کی زرعی ترقی میں مدد فراہم کریں گے

2019-12-19 10:54:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سترہ دسمبر کو اسلام آباد میں چین اور پاکستان کے بیچ زرعی تعاون پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چین اور پاکستان سمیت عالمی اداروں کے زرعی ماہرین نے شرکت کی ۔

پاکستان میں بین الاقوامی زرعی ترقیاتی فنڈ کے پروگرام مینیجر ہوبرڈ بوئراڈ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ چین نے زراعت میں بے حد شاندار نتائج حاصل کیے ہیں اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے کسانوں اور زرعی اداروں کےمنافع اور ترقی کو یقینی بنایا ہے ۔اس کے علاوہ چین نے صحرازدگی کی روک تھام کے لیے شجرکاری میں بھی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی پس منظر یکساں ہونے کے باعث زراعت کے شعبے میں چین کے تجربات پاکستان کے لیے مفید ہو سکتے ہیں ۔

اس کے علاوہ سینیمار میں شریک چینی ماہرین نے زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے حوالے سے چین کے تجربات کو بھی پاکستان کے ساتھ بانٹا۔

زرعی ترقی اور غربت کا خاتمہ چین اور پاکستان کے بیچ تعاون کا اہم میدان قرار دیا گیا ہے۔پاکستان میں تعینات چینی سفارت کار کے مطابق سی پیک کے تحت زرعی تعاون کے پانچ منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے یا کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories