چین ۔ پاکستان ثقافتی ورثے کے حوالے سے سنکیانگ میں سیمینار کا انعقاد

2019-12-20 15:35:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کے حوالے سے انیس تاریخ کو سنکیانگ کے شہر ارمچی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں دس سے زائد چینی اور پاکستانی سرکاری اہل کاروں اور ماہرین نے "عظیم آ ثار قدیمہ کے تحفظ اور خطے کی سماجی ترقی " کے موضوع پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے قومی ادارہ برائے تاریخی اور ثقافتی ورثہ سے وابستہ ماہر آثار قدیمہ راشق احمر نے کہا کہ ثقافتی ورثے کا تحفظ عالمی سطح پر درپیش ایک مشترکہ چیلنج ہے۔ پاکستان ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ چینی حکومت نے اس ضمن میں آثار قدیمہ کی دریافت کے حوالے سے متجاوز کوششوں کی روک تھام ، یادگاروں کے تحفظ کے لیے عوام کو متحرک کرنے اور ثقافتی ورثے کے بہتر تحفظ کے لئے متعلقہ قوانین اور ضوابط سمیت دیگر اقدامات اپنائے ہیں ۔ اس شعبے میں چین کے تجربات سے پاکستان استفادہ کر سکتا ہے۔

مذکورہ سیمینار اکیس تاریخ سے شروع ہونے والے چین-افغانستان- پاکستان ثقافتی ورثہ فورم کا ایک حصہ ہے ۔ یہ فورم تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکراتی فریم ورک کے تحت ثقافتی تعاون کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔


شیئر

Related stories