جدت چین اور دنیا کی ترقی کے لیے ایک نیا انجن ہے۔سی آر آئی کا تبصرہ

2019-12-28 15:59:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

"جدت ،چین کی ترقی کے لئے ایک نیا انجن اور دنیا کے لئے ایک نیا موقع" کے عنوان سے سی آر آئی نے اٹھائیس دسمبر کو ایک تبصرہ نشر کیا ۔

تبصرے میں کہا گیا کہ ستائیس دسمبر کی شام کو ، چین کا سب سے بڑا نیو جنریشن کیرئر راکٹ ، لانگ مارچ فائیو ، کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ اسی دن ، چین کے سیٹلائیٹ نیویگیشن سسٹم بیدو تھری کی عالمی خدمات کی پہلی سالانہ پورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ دو ہزار انیس میں بیدو تھری نظام کے بنیادی سیاروں کی ترتیب متعین کر دی گئی ہے اور یہ سسٹم عالمی خدمت کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔

ایک دن میں دو بڑی سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی خبریں ، چین کے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں مزید مضبوطی سے قدم آگے بڑھانے کی علامت ہیں اور یہ چین کی اعلی معیار کی ترقی کے لئے ایک نیا انجن بنتا جا رہا ہے ، جس سے عالمی معاشی نمو اور انسانی تکنیکی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

تبصرے میں مزید کہا گیا ہے کہ" جدت" چین کی پائیدار ترقی کے لیےطاقتور محرک ہے۔ چین مارکیٹ کی طلب کے مطابق کاروباری اداروں کو تکنیکی جدت طرازی کی بنیادی قوت بننے کی ترغیب دیتا ہے۔ چینی معیشت پرانی اور نئی متحرک توانائی کی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اور ساختی ڈھانچے کی ترتیب نو کا تسلسل جاری ہے۔اس تناظر میں چین اقتصادی ترقی میں تکنیکی جدت طرازی پر بھرپور توجہ دےرہا ہے جس کے نتیجے میں چین کی معاشی نمو کو نئی قوت محرکہ میسر ہو رہی ہے۔

تبصرے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ دو ہزار انیس میں چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی نے بنیادی سائنسی تحقیقات ، بڑے سائنسی اور تکنیکی منصوبوں اور لوگوں کی زندگی سے متعلق دیگر شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ خود اعتمادی کے ساتھ جدت پر عمل پیرا رہتے ہوئے چین مثبت انداز میں عالمی جدت طرازی کے نیٹ ورک میں شامل ہو رہا ہے اور دنیا کی معاشی نمو اور انسانی تکنیکی ترقی کے لئے ایک مثبت قوت بنتا جا رہا ہے۔


شیئر

Related stories