عوامی جمہوریہ چین کی کامیابیاں دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتی ہیں، پاکستانی صحافی

2020-01-01 16:55:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

محمد ضمیر اسدی ، پاکستانی نیوز ایجنسی آئی این پی میں چین سے متعلق خبروں اور چین پاکستان تعلقات کو کور کرنے والے ایک سینئر صحافی ہیں۔ ۲۰۱۹ میں ، انہوں نے چار بار چین کا دورہ کیا۔ ان کا ماننا ہے کہ پچھلے ستر سالوں میں چین کی کامیابیوں سے نا صرف چین کی تمام قومیتوں کو خوشحال زندگی ملی ہے بلکہ ان کامیابیوں نے ترقی پذیر ممالک کو بھی بے حد مدد فراہم کی ہے۔ نیا چین طلوع ہوتے آفتاب کی مانند ہے جس نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔

ضمیر اسدی کی رائے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی میں چین ماضی کے ستم زدہ ملک کی بجائے ایک ایسا ملک بن گیا ہے کہ جو بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے،اس کا معاشرہ فعال اور متحرک ہے اور وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں تیزی سےآگے بڑھ رہا ہے۔ چینی حکومت نے ستر کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکال کر چینی عوام کے لیے آسودہ، آسان اور خوشحال زندگی فراہم کی ہے۔

چین نے دنیا کے بہت سے ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کیا ہے۔ اس نازک لمحے میں جب پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پیش کیا اور پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کا آغاز کیا۔چینی انجینئر اور چینی کارکنوں نےپاکستان آ کر اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کام کیا ہے اور اپنے تجربات ان کے ساتھ بانٹے۔ 


شیئر

Related stories