ہانگ کانگ غیرملکی سیاستدانوں کے لیے" شطرنج کی بساط "نہیں ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-01-02 18:52:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں کچھ غیر ملکی سیاستدانوں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو لام چینگ یوئیٹ کو ایک مشترکہ خط بھیجا جس میں فرض شناسی کے ساتھ معاشرتی نظم و نسق سنبھالنے والی ہانگ کانگ پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے یکم جنوری کی صبح ایک جوابی بیان جاری کیا جس میں نشاندہی کی گئ کہ مذکورہ خط جھوٹے اور گمراہ کن بیانات سے بھرا ہوا ہے ۔مغربی معاشرے میں کچھ لوگ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ہانگ کانگ کو شطرنج کی بساط کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

درحقیقت ہانگ کانگ پولیس صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے اور انہوں نے سماجی نظم و نسق کی بحالی کے لیے طاقت کا کم سے کم استعمال کیا ہے۔ہانگ کانگ میں پھیلنے والی افراتفری کےبعد سے پولیس کی کسی بھی براہ راست کارروائی کی وجہ سے نام نہاد "مظاہرین" میں سے کسی کے ہلاک ہونے کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ لیکن اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران پانچ سو بیس پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ اس سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ کون انصاف کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے دو ہزار بیس کی آمد پر اپنے تہنیتی پیغام میں ہانگ کانگ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جو ایک ارب چالیس کروڑ چینیوں کی مشترکہ خواہش ہے ۔چین ہانگ کانگ کی خوشحالی و استحکام کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔بعض غیرملکی سیاستدان تمام صورتحال کو سمجھنے میں غلطی نہ کریں ، کیونکہ ہانگ کانگ ان کے ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر نہ تو شطرنج کی بساط ہے اور نہ کبھی ہو گا ۔


شیئر

Related stories