چین ۔میانمار تعلقات کے نئے باب پر سی آر آئی کا تبصرہ

2020-01-18 18:55:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر شی جن پھنگ نے سترہ تاریخ کو چین اور میانمار کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ اور چین میانمار ثقافتی و سیاحتی سال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اہم خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے عہد میں ، چین - میانمار تعلقات کو فروغ دینے لیے ماضی کی روایتی دوستی کو آگے بڑھاتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کا ایک نیا باب کھولنا چاہیے اور درست سمت میں گامزن رہتے ہوئے نئے طریقہ کار اور نئے انداز فکر تخلیق کرنا چاہیے۔سی آر آئی کے تبصرہ نگار نے اپنے ایک تبصرے میں کہا کہ صدر شی کے مذکورہ بیان سے نئے عہد میں چین ۔ میانمار تعلقات کی سمت واضح کی گئی ہے اور اس کی بھر پور معنویت اور دور رس اہمیت ہے۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت چین اور میانمار دونوں کو ترقیاتی اعتبار سے نئے مسائل درپیش ہیں۔ چین خوشحال معاشرے کی تعمیر اور انتہائی غربت کے مکمل خاتمے کے لیے کوشاں ہے جبکہ میانمار میں عام انتخابات کا انعقاد ہو گا اور میانمار قومی ترقی اور تعمیر کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ اس تناظر میں ، چین اور میانمار باہمی سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر باہمی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں ، جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس وقت دنیا کو غیرمعمولی تبدیلیوں کا سامنا ہے ۔ایک جانب ، عالمی برادری کا ہم نصیب معاشرہ وجود میں آ رہا ۔دوسری جانب ، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی عروج پر ہیں ، اور بین الاقوامی تعلقات میں ناانصافی اور عدم مساوات اب بھی بہت نمایاں ہیں۔ اس صورتحال میں ، صدر شی جن پھنگ نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا کہ بدلتی صورتحال کےتناظر میں ، پر امن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کو فرسودہ نہیں قرار دیا جا سکتا ، بلکہ گزرتے وقت کے ساتھ یہ مزید مقبول ہو رہے ہیں۔چین اور میانمار کو پر امن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کو فروغ دینا چاہئے ، اور عالمی امن کو برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

تبصرے کے مطابق ، ستر سال بعد چین اور میانمار کے تعلقات ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہیں۔ چین اور میانمار نہ صرف اپنی ترقی کے لئے کوشاں رہیں گے بلکہ بنی نوع انسان کے لئے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو بھی فروغ دیں گے اور عالمی امن و خوشحالی کے لیے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔


شیئر

Related stories