عالمگیریت کے حوالے سے ڈیووس فورم دنیا کو کیوں یاد ہے؟ سی آئی آر کا تبصرہ

2020-01-21 15:33:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو ہزار بیس عالمی اقتصادی فورم سوئٹزرلینڈ کےشہر ڈیووس میں منعقد ہوگا۔ تین سال پہلے چینی صدر شی جن پھنگ نے اسی فورم سے خطاب کیا تھا، جو اب بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

تین سال قبل عالمی معیشت بین الاقوامی مالیاتی بحران کے بعدوسیع پیمانے پر ترتیب نو کی متقاضی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ، عالمی معیشت کو علاقائی تصادم، دہشت گردی اور پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سمیت دیگر عالمی چیلنجز کا سامناتھا۔ بعض ماہرین کہہ رہے تھے کہ ان سارے مسائل کی وجہ معاشی عالمگیریت ہے۔اس حوالے سے صدر شی جن پھنگ نے اس وقت عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی عالمگیریت کو مورد الزام ٹھرانا نہ تو حقائق کے مطابق ہے اور نہ ہی مسائل کو حل کرنے میں مددگار ہے۔ انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ معاشی عالمگیریت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مواقع اور چیلنجز کے سامنے ، ہمیں تمام ممکنہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعاون کے ذریعے تمام چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہئیے۔ تاکہ عالمی معشیت کو درست سمت میں فروغ دیا جاسکے۔

اس تصور کے تحت، تین سال میں، چین نے شراکت دار وں کے ساتھ عالمگیریت کا مضبوطی سے دفاع کیا اور عالمی معشیت کی ترقی کی قیادت کی۔ جس سے یہ ثابت ہوا کہ چین معاشی عالمگیریب سےنہ صرف خود فائدہ اٹھانے والاہے، بلکہ عالمی معیشت کیلئے بھی خدمات اسرنجادم دینے والا ہے۔

تین سال کے دوران، چین نے اصلاحات اور کھلے پن کو مزید فروغ دیا اور تخلیق کے ذریعے عالمی معشیت کی ترقی میں نئی قوت ڈالی۔ اس کے ساتھ ساتھ، چین عالمی حکمرانی نظام کی تعمیر میں مثبت طور پر شرکت کرتا رہا ۔


شیئر

Related stories