وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانا چین کی حکمرانی کی صلاحیتوں کا ایک "بڑا امتحان" ہے: سی آر آئی کا تبصرہ

2020-01-27 18:34:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں نئی قسم کے کرونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چینیوں کےاہم ترین تہوار جشن بہار کی تعطیلات کے دوران لوگوں کی آمدورفت کی سرگرمی بھی جاری ہے ۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ اس سنگین صحت عامہ کے ہنگامی واقعہ سے نمٹنے کے لیے صورتحال کتنی مشکل ، پیچیدہ اور گھمبیر ہے ۔ کہا جا سکتا ہے کہ چین کو عوامی سلامتی کے بحران سے نمٹنے اور ریاستی حکمرانی کی صلاحیت کے ایک "بڑے امتحان" کا سامنا ہے۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ وسیع پیمانے پر وبا کے پھیلاو کے تناظر میں اگر چین پورے معاشرے کی قوتوں کو متحرک کر کے عالمی برادری کے ساتھ تعان کرتے ہوئے ہنگامی عوامی صحت عامہ کے واقعات سے نمٹنے کا ایک انتظامی نمونہ قائم کر نے میں کامیاب ہوتاہےتو یہ نہ صرف موجودہ وبا کی روک تھام کے لیے اہم ہوگا بلکہ ملک کے انتظامی نظام اور انتظامی صلاحیت کی جدت کاری کو بھی آگے بڑھائے گا۔

لوگوں نے دیکھا ہے کہ پورا چین موجودہ وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے بھر پور کوشش کر رہا ہے ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ کے اجلاس میں وبا کی روک تھام کیلئے رہنمائی ورکنگ ٹیم کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔ مختلف سطحوں کے ادارے مرکزی حکومت کے طے شدہ اقدامات پر عمل درآمد کر رہے ہیں ۔ مریضون کے علاج ، ویکسن کی تیاری اور اطلاعات کی فراہمی سے جشن بہار کی تعطیلات کو بڑھانے ، امدادی افراد اور سازوسامان کے شدید متاثرہ علاقوں میں پنہچانے اور ہنگامی ہسپتالوں کی تعمیر تک تمام اقدامات بخیروخوبی سرانجام دیے جا رہے ہیں ۔ اس طرح پورے ملک میں شہروں سے دیہات تک عوام کی جانی سلامتی اور صحت کے تحفظ کے لیے ایک بڑا نیٹ ورک بنایا گیا ہے ۔

اس وقت چینی حکومت کاامتحان جاری ہے ۔ وبا پر قابو پانے کی صورتحال بدستور بہت سنگین ہے ۔ چین کے پاس پییچھے ہٹنے کا کوئی راستہ نہیں ہے ۔ ہمیں تبدیل ہوتی صورتحال کے مطابق اپنے اقدامات کی ترتیب نو کے ذریعےعمل کرنا ہے تاکہ حقیقی عمل سے وبا کے خلاف جنگ میں بہتر حکمرانی و انتظامی صلاحیت کے ذریعے تسلی بخش جواب دیا جائے ۔


شیئر

Related stories