چین نوول کرونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں فتح کے لیے پر امید اور پراعتماد ،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-01-29 18:50:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر شی جن پھنگ سے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل ٹیڈروس ایڈانوم گیبراسس نے اٹھائیس تاریخ کو بیجنگ میں ملاقات کی۔اس موقع پر صدر شی نے واضح کیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مضبوط قیادت ،چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کی عمدگی ،عوام پر انحصار ، اعتماد کی مضبوطی ،مشترکہ جدوجہد اور سائنٹفیک اصولوں کے تحت نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ درست پالیسی اور درکار صلاحیت کی بدولت کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کی جائے گی۔ ٹیڈروس کی جانب سے بھی چین کے بروقت اقدامات کی تحسین کرتے ہوئے کہا گیا کہ چین نے جس قلیل عرصے میں موثر اور معیاری اقدامات کیے دیگر دنیا میں اس کی نظیر مشکل ہے۔یہی وجہ ہے کہ عالمی دنیا اور ڈبلیو ایچ او چین کے کردار کے معترف ہیں۔

سی آر آئی کے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اس وقت وبا ئی صورتحال تکلیف دہ ہے لیکن چینی عوام کا ہر قدم نہ صرف چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے ہے بلکہ دنیا کی دیگر اقوام کے تحفظ بھی اسی سے وابستہ ہے۔ چین میں نظام کی بہتری ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے کی مضبوطی اور مفاد عامہ کی مرکزی حیثیت سےچین پر اعتماد ہے کہ وہ نوول کرونا وائرس کی موجودہ وبائی صورتحال کے خلاف جاری اس خصوصی جنگ میں فتح حاصل کر لے گا۔


شیئر

Related stories