چینی کمپنیاں چیلنجز کامقابلہ کرتے ہوئے پائیدار ترقی کے حصول کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔ سی آرآئی کا تبصرہ
حالیہ دنوں میں چینی کمپنیوں کی بحالی کی رفتار بہت تیز رہی ہے ۔اس حوالے سے چینی ریاستی کونسل نے وبا پر قابو پانے کے لیے خصوصی نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وبا پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمپنیوں کی بحالی کا کام بھی احسن انداز میں کیا جارہا ہے ۔چینی کمپنیاں مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کے لیےکوشاں ہیں ۔ وبا سے کمپنیوں پرمرتب ہونے والے منفی اثرات کو کم کرنا موجودہ چینی معیشت کے لیے سب سے اہم ہے ۔ چین کی مختلف کمپنیاں وبا پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ اپنی اپنی صلاحیت کے مطابق کام شروع کررہی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی حکومت میکرو کنٹرول پالیسی کے ذریعے کمپنیوں کے لیے جامع حمایت فراہم کر رہی ہے ۔ بے شک وبا کے تحت چینی کمپنیوں کا مزید ترقی کے لیے پر اعتماد ہونے کاسبب چینی معیشت کی مضبوط بنیاد اور ان کے لیے مکمل حمایت ہے ۔ زیادہ تر چینی اور غیر ملکی ماہرین کا خیال ہے کہ اگرچہ وبا ،چینی معیشت پر منفی اثر مرتب کرے گی لیکن یہ اثر عارضی ہو گا ، چینی معیشت طویل مدتی اعلی معیاری ترقی کا عمل جاری رکھے گی ۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ چین کے پاس ایک ارب چالیس کروڑ آبادی کی ایک بڑی مارکیٹ ہے ،دنیا میں سب سے مکمل صنعتی و سپلائی چینز موجود ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ چین میں بہترین بنیادی تنصیبات اور شاندار تکنیکی صلاحیت بھی موجود ہے جو کہ چینی معیشت کی ترقی خاص کر چینی کمپنیوں کی ترقی کا ستون ہے ۔ چینی کمپنیوں نے ماضی میں بھی آزمائشوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا ہے ۔یقیناٰ چینی کمپنیاں اپنی بحالی کی صلاحیت ، چینی حکومت کی حمایت اور چینی معیشت کی مضبوط بنیاد کی بدولت مشکلات کا مقابلہ کر تے ہوئے ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچیں گی ۔