چین کی جانب سے وبائی صورتحال سے متعلق بر وقت ،واضح اور شفاف معلومات کا تبادلہ : سی آر آئی کا تبصرہ

2020-02-15 20:03:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے حالیہ عرصے میں تواتر سے میڈیا بریفنگز کا انعقاد عالمی برادری کے لیے معلومات تک رسائی کا ایک دریچہ بن چکی ہے۔ چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی جانب سے پندرہ تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے لیے نوول کرونا وائرس کے مرکزی شہر ووہان کا انتخاب کیا گیا ۔اس موقع پر صوبہ حو بے میں وبا ئی صورتحال اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں اگاہ کیا گیا ۔ اس پریس کانفرنس کی خاص بات فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال سے براہ راست نشریات اور ویڈیو لنک کے ذریعے سوالات کے جوابات شامل رہےتاکہ لوگ چین میں وبا کی روک تھام سے متعلق پیش رفت کے بارے میں جان سکیں ۔ تازہ ترین معلومات کی فراہمی کے لیے بائیس جنوری سے چین کی مرکزی حکومت کی جانب سے اسی موضوع پر پچیس سے زائد پریس کانفرنسز کا اہتمام کیا جا چکا ہے ۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ چین کی کاوشوں نے وبا کو دوسرے ممالک تک پھیلنے سے مؤثر طور پر روکا ہے۔ تا حال ، چین سے باہر انفیکشن کے کیسز ایک فیصد سے بھی کم ہیں ۔ اس وقت چین اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان تعاون میں بھی مضبوطی آ رہی ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدھانوم گبریسس نے 14 تاریخ کو اعلان کیا کہ نوول کرونا وائرس پر قابو پانے اور چین کو معاونت فراہم کرنے کی غرض سے عالمی ماہرین کے گروپ کے تمام ارکان رواں ہفتے کے اواخر تک چین پہنچ جائیں گے۔

چینی اور بیرونی ممالک کے ماہرین مشترکہ طور پر چین اور دنیا کو وبائی مرض کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے درکار اقدامات سے متعلق رہنمائی اور مشاورت فراہم کریں گے ۔ ماہرین وائرس کے پھیلاؤ ، مرض کی شدت اور اثرات پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے جسے یقینی طور پر ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا سکتا ہے۔


شیئر

Related stories