چین کے صدر شی جن پھنگ اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت
2020-02-20 19:29:03
بیس تاریخ کو چین کے صدر شی جن پھنگ اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر جناب شی نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے خلاف لڑائی اس وقت چینی حکومت کی سرفہرست ترجیح ہے۔ چینی طبی عملے اور تمام گروہوں کی مشترکہ کوششوں سے وبائی روک تھام میں بہتری کے آثار شروع ہو چکے ہیں۔
شی جن پھںگ نے مزید کہا کہ چین کے پاس وبا کے خلاف فتح کے لیے اعتماد ،صلاحیت اور استعداد موجود ہے جبکہ کوشش کی جا رہی ہے کہ چین کے اقتصادی اور سماجی ترقیاتی اہداف وبا سے زیادہ متاثر نہ ہوں۔موجودہ صورتحال میں چین وبا کے خلاف فتح کے لیے پر عزم ہے۔ جناب شی نے مزید کہا کہ طویل مدتی تناظر میں وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے نظام اور صحت عامہ سے متعلق ہنگامی انتظامی نظام میں بہتری لانا ہو گی۔