چین کی لاجسٹک کمپنیاں انسداد وبا میں کیا کردار ادا کررہی ہیں ؟
حالیہ دنوں صوبہ حو بے کے شہر وو ہان میں وانگ یونگ نامی ایک کوریئر پرسن مشہور ہو گئے۔ انہوں نے ایک ٹیم بنائی جو طبی کارکنان کو ہسپتالوں اور ان کے گھر تک پہنچانے ،انہیں کھانا اور سازوسامان بھیجنے میں مصروف ہے۔وانگ یونگ بیس سے زائد دن تک اپنے گھر واپس نہیں لوٹے ہیں اور کئی ہزار طبی کارکنان کومدد فراہم کر رہے ہیں۔
مذکورہ کوریئر پرسن چین میں لاجسٹک صنعت کی ایک مثال ہے۔وانگ یونگ جیسے بے شمار چینی کوریئر پرسن وبا کے خلاف جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔موثر ، پیشہ ورانہ اور نان اسٹاپ لاجسٹکس کی تقسیم نے انسداد وبا کے سازوسامان کی فراہمی کو یقینی بنا یا ہے، لوگوں کی روزمرہ ضروریات کو پورا کیا ہے ، اور معاشرتی استحکام کا تحفظ کیا ہے۔
وو ہان کی مدد کے لیے سول ایوی ایشن اور زمینی نقل و حمل کے نظام میں گرین چینل کا آغاز کیا گیااور پوسٹل نظام اور عوامی لاجسٹک کمپنیوں نے مل کر تعاون کیا ۔یاد رہے کہ دو ہزار انیس میں چین میں لاجسٹک کمپنیوں نے ساٹھ ارب سے زیادہ پارسلز ترسیل کیے۔ یہ تعداد دنیا کے کل پارسلز کا آدھا حصہ بنتی ہے اورمسلسل چھ سال سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔وبا سے لڑنے کے دوران چین کی لاجسٹک کمپنیاں ترسیلات کو رواں دواں رکھنے کیلئے مدد فراہم کر رہی ہیں اور یقیناًاس وبا سے لڑنے کےدوران چینی لاجسٹک کمپنیاں مزید لجکدار اور موثر صلاحیت حاصل کریں گی۔