مائیک پومپیو کاجھوٹ اور امریکہ کی گمراہی:سی آر آئی کا تبصرہ

2020-02-27 23:26:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں کہا "مغربی ممالک فتح حاصل کر رہے ہیں اور ہماری فتح اجتماعی ہے۔" تاہم برطانیہ کے اخبار گاڈین میں چھپے ایک مضمون میں پومپیو کے بیان کو حقا ئق کےبر عکس قرار دیا گیا ہے ۔درحقیقت امریکہ اور برطانیہ اجتماعی فتح کی بجائے ایک دوسرے سے دور ہو رہے ہیں۔

مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ برطانیہ اور امریکہ نے فائیو جی کے معاملے پر مختلف رویہا پنایا ہے اور اگلے ماہ ہونے والی دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔اس سے ظاہر ہوتاہے کہ امریکہ نہ صرف چین کی اعلی سائنس و ٹیکنالوجی کی صنعت کے راستے میں روڑے اٹکا رہا ہے بلکہ دوسرے ممالک کے مفادات کو بھی ہتھیانا چاہتا ہے ۔

امریکہ اور یورپ کے درمیان تعلقات بھی اسی طرح کے ہیں۔ امریکہ اپنے مفاد کی خاطر تسلسل کے ساتھ اپنے یورپی تجارتی شراکت داروں پر اضافی ٹیرف لگاتا رہتا ہے۔سیاسی شعبے میں امریکہ یورپی یونین کی ترقی کی راہ میں بھی رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے۔امریکہ وسطی اور مشرقی یورپ کے ممالک کو اپنے کیمپ میں لانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ ان ممالک کی توانائی کی درآمدات کے قوائدو ضوابط تشکیل دینے میں یورپی یونین کے اختیار کو کم کیا جائے۔سکیورٹی کے شعبے میں امریکہ یورپ کے مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئےدرمیانے فاصلے تک مارے جانے والے میزائل ٹریٹی یعنی آئی این ایف ٹریٹی سے الگ ہوگیاہے۔یہ نہ صرف ہتھیاروں کے مقابلے سے بچنے کے لئے ساری حدوں کو پار کرنے کے مترادف ہے بلکہ یورپ کے بڑے ممالک نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

موجودہ امریکی انتظامیہ کے نقطہ نظر میں ساری دنیا امریکہ سے فائدہ اٹھارہی ہے۔بعض امریکی سیاستدان غرورو تکبر اور خود نمائی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔اسی وجہ سے امریکہ بھی غلط راستہ اختیار کرتاجا رہا ہے۔





شیئر

Related stories