چین نے ماہ مارچ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
2020-03-03 11:22:22
یکم مارچ سے چین نے اس ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندہ چانگ جون نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملک کی حیثیت سے چین سلامتی کونسل کی صدارت کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔چین ذمہ دارانہ اورتعمیری رویے سے مختلف فریقوں کے ساتھ اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنائے گا اورسلامتی کونسل سے متعلق اپنے فرائض کو بخوبی نبھانے کی کو شش کرے گا اور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
سلامتی کونسل کی صدارت کی مدت ایک ایک ماہ کی ہوتی ہے ،جو سلامتی کونسل کے رکن ممالک اپنے ملک کے انگریزی حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق سنبھالتے ہیں۔فروری میں سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری بیلجیم نبھاتارہا ۔