کووڈ-19 کی روک تھام کے حوالے سے چین کے تجربات سے عالمی برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ,سی آر آئی کا تبصرہ

2020-03-05 12:53:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تین تاریخ کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ-19کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 90893 رہی اور 3110 ہلاکتیں ہوئیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، چین میں 129 کیسز رپورٹ ہوئے ، جو بیس جنوری کے بعد سب سے کم تعداد ہے۔ تاہم چین کے باہر 48 ممالک میں 1848 کیسز رپورٹ ہوئے۔

متعدد ممالک میں وبا کے پھیلاو کے تناظر میں ، وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے چین کی پیش رفت نے الزامات اور شکوک و شبہات کو ختم کردیا ہے۔ چین کے تجربات کو عالمی برادی نے خوب سراہا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ چین نے عالمی برادری کے ساتھ وبا کی روک تھام سے متعلق معلومات کا بر وقت تبادلہ کیا ہے۔ جس نے نہ صرف دوسرے ممالک کے لیے قیمتی وقت بچایا ہے ، بلکہ وائرس کو شکست دینے کے لیے عالمی برادری کے اعتماد میں بھی اضافہ کیا ہے۔


شیئر

Related stories