امریکہ نے وباکے خلاف جنگ میں چین کی جانب سے فراہم کردہ مہلت کو ضائع کیا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-03-10 22:44:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایک ماہ کی جان توڑ جدوجہد کے بعد چین میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں نمایان مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ نو مارچ کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ چین میں اب وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے۔اس کے برعکس اس وقت امریکہ میں وبائی صورتحال تشویشناک ہو رہی ہے۔نو مارچ تک امریکہ کی دس ریاستوں میں ہنگامی صورتحال کا نفاذ ہو چکا ہے اور اس وقت وہاں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد سات سو چار ہے۔
اعلی ترین طبی معیار کے حامل ممالک میں سے ایک ملک ہونے کے ناتے، امریکہ میں وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کی صورتحال ایسی نہیں ہونی چاہیئے تھی ۔
امریکہ کے سابق معاون وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے حالیہ دنوں دیئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ چین کے اختیار کردہ انتہائی سخت اقدامات نے ہمیں کافی وقت فراہم کیا لیکن مجھے ڈر ہے کہ ہم نے اس وقت سے موثر استفادہ نہیں کیا۔
امریکہ میں وبا کے اعدادوشمار کے اجرا ،طبی سازوسامان کی فراہمی ،ہنگامی وسائل کی تقسیم سمیت دیگر پہلووں میں بہت سی کمزوریاں اور مسائل سامنے آئے ہیں ۔چین پر تنقید کرنے والے مغربی میڈیا کے بعض ادارے بھی اب امریکی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں ۔مثال کے طور پر نیویارک ٹائمز نے نشاندہی کی ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے عمل میں غیر واضح معلومات ،سیاسی پروپگینڈے اور کم استعددکار کے مسائل سامنے آئے ہیں۔

شیئر

Related stories