کووڈ-19 کے خلاف عالمی جنگ میں چین پیش پیش رہا ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-03-12 20:03:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایک ماہ سے زائد کی جان توڑ کوششوں کے بعد چین میں کووڈ-19 کے خلاف جاری جنگ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین نے عالمی ادارہ صحت اور عالمی برادری کے ساتھ رابطوں اور صلاح مشورے کو بھی مضبوط بنایا ہے۔مختلف ممالک کے ساتھ وبا کے خلاف تجربات ،تشخیصی طریقہ کار کے اشتراک اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔جہاں ضرورت پڑتی ہے ان ممالک اور علاقوں میں طبی گروپس بھیجے جار ہے ہیں ۔ چین عالمی برادری کو ادویات سمیت حفاظتی سازوسامان اور عطیات بھی فراہم کر رہا ہے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون کو بھی مضبوط بنا رہا ہے۔

چین کا ایسا کرنا نہ صرف اس وبا سے لڑنے کے لیے انتہائی مشکل وقت میں عالمی برادری کی جانب سے کی جانے والی حمایت و مدد کا شکریہ ادا کرنا اور عالمی سطح پر صحت عامہ کی حفاظت کے لیے چین کے ذمہ دارانہ رویے کا اظہار ہے بلکہ یہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کی عملی تفسیر بھی ہے ۔

اس وقت کچھ ممالک نے وبا کے حوالے سے چین کے کچھ تجربات پر عمل درآمد کیا ہے ۔تاہم پھر بھی بعض ممالک وبا کے خلاف اس جنگ میں رکاوٹ کھڑی کر رہے ہیں۔مثال کے طور پر امریکہ نے نہ صرف وبا کے خلاف خود کو تیار کرنے کا بہترین وقت گنوا دیا بلکہ عالمی ادارہ صحت کے لیے مالی امداد کو کم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔امریکہ ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کے لیے بھی تیار نہیں ہے ۔اس کے علاوہ امریکہ نے وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے یورپی یونین پر بھی تنقید کی ہے۔ان سب سے امریکہ کے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دینے کی حقیقت بےنقاب ہو گئی ہے۔

یہ وبا انسانوں کی مشترکہ دشمن ہے جس سے عالمی برادری کو مل کر نمٹنا ہے جس کے لیے تحمل اور اتحاد سے کام کرتے ہوئے ہر ایک زندگی کو بچانے کی بھرپور کوشش کی جائے تاکہ انسان اس وبا کو شکست دے سکیں گے ۔


شیئر

Related stories