چین-پاکستان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ کا اجراء

2020-03-18 17:36:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے حالیہ دورہ چین اور چین۔پاکستان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے حوالے سے فریقین کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں چین-پاک چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی ہوئی ہے۔

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی دعوت پر پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سولہ سے سترہ مارچ تک چین کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے چین کے صدر شی جن پھنگ ، وزیراعظم لی کھہ چھیانگ اور چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے صدر لی جان شو ن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں٘۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا بنی نوع انسان کو درپیش ایک مشترکہ چیلنج ہے۔مختلف ممالک کو تعاون کے فروغ سے مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔دونوں ممالک کے رہنماوں نے دوستانہ ماحول میں دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور وسیع پیمانے پر اتفاق رائے پایا گیا۔فریقین نے اتفاق کیا کہ چین اور پاکستان کے درمیان گہری دوستی دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتی ہے اور خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی کے لئے بھی سودمند ہے۔

فریقین نے مرکزی مفادات سے وابستہ امور میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔فریقین نے اتفاق کیا کہ چین-پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر اعلیٰ معیاری ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہورہی ہے۔یہ پاکستان میں صنعت کاری کے عمل اور اقتصادی و سماجی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔فریقین نے امید ظاہر کی کہ چین-پاک اقتصادی راہداری کی مشترکہ کمیٹی کی دسویں کانفرنس کے آئندہ انعقاد سے ، سی پیک کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا ایک مثالی منصوبے بنانے میں مدد مل سکے گی۔ چین پاک اقتصادی راہداری کے علاقائی سطح پر معیشت اور سماج پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔امید ہے کہ عالمی برادری اس منصوبے کی تعمیر کی حمایت کرے گی۔

فریقین نے انسداد دہشت گردی کا اعادہ کیا اور جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین کی جانب سے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا۔دورے کے دوران چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور پاکستان کے صدر ڈاکٹرعارف علوی کی موجودگی میں فریقین نے باہمی تعاون کے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشت پر دستحط کیے۔


شیئر

Related stories