پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نوول کورونا وائرس کے خلاف چینی اقدامات کو زبردست خراج تحسین

2020-03-18 19:29:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سترہ تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔انہوں نے کہا کہ چین نے کورونا وائرس کی روک تھام و کنٹرول میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔پاکستان چینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور آزمائش کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فوری طور پر چین کو انسداد وبا کے لیے درکار امدادی طبی سازوسامان فراہم کیا۔چین کی جانب سے ایک قلیل مدت میں وبا پر موثر قابو پانے کے اقدامات بےمثال ہیں۔چین کی مدد سے پاکستان ملک میں وبا کی روک تھام و کنٹرول کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پوری دنیا اعتراف کرتی ہے کہ انسداد وبا کے لیے چین کا لائحہ عمل ہی واحد انتخاب ہو سکتا ہے۔دنیا چین کے کامیاب تجربات سے سیکھتے ہوئے لازمی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستانی صدر نے کہا کہ چین میں اس وقت معمولات زندگی اور اقتصادی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں لہذا جلد ہی چین کی معیشت بھی بحال ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وبا کے باعث چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کا رحجان تبدیل نہیں ہو گا۔


شیئر

Related stories