پاکستانی صدر کا دورہ چین ،چین-پاک روایتی دوستی کا مظہر : چینی وزارت خارجہ
2020-03-18 20:13:21
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے اٹھارہ تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ چین سے ایک بار پھر چین-پاک روایتی دوستی کی عکاسی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان کی جانب سے دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چینی حکومت اور عوام کورونا وائرس کے خلاف حتمی فتح کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ وبا کی شروعات میں ہی پاکستان نے چین کو امداد فراہم کی اور حمایت کا اظہار کیا۔چین اسے کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ دونوں اعلیٰ رہنماوں کے درمیان اتفاق رائے کی روشنی میں وبائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے تقاضوں کے مطابق چین ہر ممکن امداد فراہم کرے گا۔