وبا کے خلاف جدوجہد میں چینی طبی ماہرین کی شمولیت کی عالمی سطح پر پزیرائی

2020-03-23 11:26:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اس وقت کووڈ-۱۹ کی وبا دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔چین میں انسداد وبا کی کوششوں میں مصروف چینی طبی ماہرین مختلف انداز سے دنیا بھرمیں وبا کے خلاف جنگ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

انیس مارچ کو چین کے عالمی شہرت یافتہ طبی ماہرین جونگ نان شان اور لی لان جوان نے کووڈ-۱۹ کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے ایک بین الاقوامی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے انسداد وبا کے حوالے سے چین کے لائحہ عمل اور تجربات کا تبادلہ کیا۔

اس وقت چین میں کووڈ-۱۹ کی وبا پر موثر طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔تیئیس مارچ تک صوبہ حوبے میں مسلسل پانچ روز سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔تا حال چین کی جانب سے کووڈ-۱۹ کی روک تھام و کنٹرول اور علاج کے لیے سات منصوبے تشکیل دیے گئے ہیں۔چین دیگر ممالک کے ساتھ ان کا تبادلہ کر رہا ہے۔

اس وقت چینی طبی ماہرین سربیا ، ایران ، عراق اور اٹلی میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی فراہمی میں مصروف ہیں۔چینی طبی ٹیم کی مدد سے ایران میں فوری کیبن ہسپتال قائم کیا گیا ہے تاکہ ہلکی علامات والے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

روایتی چینی طب کا انسداد وبا میں انتہائی اہم کردار رہا ہے ۔چینی طبی ماہرین نے اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ بھی کامیاب تجربات کاتبادلہ کیا ہے۔

چین نے حقیقی کٹھن جدوجہد کے تحت وبا کی روک تھام اور علاج کے تجربات حاصل کئے ہیں۔ عالمی سیاسی رہنماوں اور عوام نے چینی طبی ماہرین کی امداد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق چین نے بیاسی ممالک ، عالمی ادارہ صحت اور افریقی لیگ کو مدد فراہم کی ہے اور لازمی امدادی ساز و سامان پہنچا یا گیا ہے۔چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے تحت اپنےحقیقی ٹھوس عمل سے ایک بڑے ملک کی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔


شیئر

Related stories