اپنی نااہلی کیلئے قربانی کا بکرا ڈھونڈنے میں ناکامی کے بعد اب امریکہ دوسرے ممالک کے باہمی تعلقات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-03-24 19:46:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی ویب سائٹ ڈیلی بیسٹ پر شائع ایک مضمون کے مطابق امریکی عہدیداروں کوبتایا گیا ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے تمام الزام چین پر عائد کرنے کی کوشش کریں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت امریکی حکومت وبا کی سنگینی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تاہم عوام سب کچھ کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ۔وہ امریکی سیاستدانوں کے ڈرامو ں کو مزید تسلیم نہیں کریں گے ۔ عالمی سطح پر پہلے ہی امریکی سیاستدانوں کے غیرذمہ دارانہ بیانات پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔افسوس یہ ہے کہ امریکی سیاستدان اپنی ناکامی تسلیم کرنے کی بجائے اب چین اور کچھ دیگر ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں میں لگ گئے ہیں۔

مثلاً امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو چین اور اٹلی کی دوستی خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں تجارتی کمیٹی کے چیرمین پیٹر ناوارو نے کہا ہے کہ چین سازوسامان فراہم کرنے کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے۔ دوسرے ملک کو بدنام کرنے سے لے کر ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنےتک ،بعض امریکی سیاستدان "سیاسی وائرس " کے پھیلاو کا باعث بن رہے ہیں جس سے کووڈ-۱۹ کے خلاف عالمی تعاون کی راہ میں سنگین رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔

جس طرح سانٹھوز نامی ایک نیٹیزن نے نشاندہی کی ہے کہ "امریکہ نے ایران پر پابندیاں لگائی ، چین نے مدد کی۔امریکہ نےیورپی ممالک پر اپنے ملک کے اندر سیروسیاحت کے دروازے بند کیے دوسری طرف چین نےاٹلی تک امداد اور طبی ٹیمیں بھیجیں۔سب ممالک کو پتہ چل رہا ہے کہ حقیقی دوست کون ہے۔


شیئر

Related stories