امریکہ میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ، غیر ذمہ دار سیاستدان ہوش کے ناخن لیں، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-03-28 16:59:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستائس تاریخ کی شام چھ بجے انیس منٹ تک امریکہ میں کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 101،657 تک پہنچ گئی ، جس میں 1،581 کی اموات ہوئیں ، اس وقت امریکہ میں روزانہ تقریباً 20،000 نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

اس خطرناک وبائی صورت حال کے حوالے سے سی آر آئی کے مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کچھ سیاستدان صورت حال کی سنگینی کا احساس کرنے کی بجائے چین مخالف منصوبوں اور بیان بازی میں مصروف ہیں۔ جس کی وجہ سے دنیا اور خود امریکہ میں وبا کے خلاف جاری کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

26 تاریخ کو ، امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ایک بار پھر اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر "ووہان وائرس" کی اصطلاح استعمال کی اور اسے جان بوجھ کر ایک ٹاپیکل ٹیگ کے ساتھ شائع کیا۔ان کے ارادے انتہائی ناگوار تھے۔ اسی دن ، چونکہ امریکہ نے اصرار کیاتھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یہ واضح طور پر کہے کہ "نوول کورونا وائرس کی ابتدا چین میں ہوئی ہے" ، اس لئے اس وبا کے ردعمل پر اقوام متحدہ کی کانفرنس تعطل کا شکار ہوگئی۔اسی طرح 25 تاریخ کو ، جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے دوران ، پومپیو نے مشترکہ بیان میں لفظ "ووہان وائرس" کو شامل کروانے کی کوشش کی ، لیکن دوسرے ممالک نے اسے واضح طور پر مسترد کردیا۔

امریکہ کے اعلی درجے کے سفارت کار کی حیثیت سے ، پومپیو کو نہ صرف امریکہ کے لئے طبی سامان کی کمی کو دور کرنے کے لئے عالمی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے تھا بلکہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی تعاون کو فروغ دینا چاہیے تھا لیکن وہ اس تمام عرصہ تنازعات کو ہوا دہنے میں مصروف رہے۔ واقعات ثابت کرتے ہیں کہ انہوں نےامریکی عوام کے ساتھ بھی وفا نہیں کی۔

ستائیس تاریخ کو ، جب امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ دونوں فریقوں کو وبا کے خلاف مل کر جدوجہد کرنی چاہیے تو ٹرمپ نے اتفاق کیا کہ تعاون ہی واحد درست راستہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ "ذاتی طور پر درخواست کریں گے" امریکہ اور چین اختلافات کا خاتمہ کرتے ہوئے مل کر وبا کا مقابلہ کریں۔

ایک ایسے وقت میں جب امریکہ میں تصدیق شدہ کیسز میں ہوش ربا اضافہ ہو رہا ہے تو غیر ذمہ دار سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں اور کثیر الجہتی پلیٹ فارم کے ذریعے وبا سے بچاؤ کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔


شیئر

Related stories