وبا کے خلاف جیت کے لئے تعاون کو ہتھیار بنانے کی ضرورت ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-03-30 20:02:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں ، مستند بین الاقوامی طبی جریدے" دی لانسیٹ "نے ایک ادارتی مضمون اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا جس میں یکجہتی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے نوول کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ مضمون میں کہا گیا کہ عالمی برادری کو کمزور ممالک کو غلطیاں کرنے سے بچانے کے لئے باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔

اسی مناسبت سے سی آر آئی کے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ اس وبائی مرض نے مشترکہ وسائل کے استعمال اور معلومات کے تبادلے کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوول کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کا تجربہ رکھنے والے ممالک کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے، یا بہتر نتائج کے حصول کے لئے مشترکہ طور پر مطالعہ کیا جائے۔

اس وقت ، دنیا میں متعدد مقامات پر کووڈ-19 کی وبا پھیل رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 30 مارچ کوبیجنگ کے وقت کے مطابق 00:00 بجے تک ، 202 ممالک اور خطوں میں اس وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 638146ہوچکی ہیں اور 30105 اموات ہوئی ہیں۔

وبا اتنی شدید ہے کہ کوئی بھی ملک تنہا اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔ اس وقت عالمی برادری کو پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے۔ حال ہی میں منعقدہ جی ٹونٹی سربراہی کانفرنس میں نوول کورونا وائرس کے حوالے سے چین کے صدر شی جن پھنگ نےبین الاقوامی تعاون کو جامع مضبوط بنانے پر زور دیا۔

چین اس وقت وبا کے خلاف کامیاب ہونے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ بھر پور تعاون کررہا ہے۔ باہمی تعاون ہی وبا کے خلاف کامیابی کی کلید ہے۔


شیئر

Related stories