چینی ماہرین پر مشتمل طبی ٹیم کی اسلام آباد میں ایک سیمینار میں شرکت
چینی ماہرین کی طبی ٹیم نے تیس تاریخ کو اسلام آباد میں پاکستان کے نیشنل ہیلتھ سنٹر میں ایک سیمینار میں شرکت کی۔ اس دوران چینی ٹیم نےپاکستانی ماہرین اور ڈاکٹرز کے ساتھ وبا سے متاثرہ مریضوں کے علاج اور وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے بارے میں معلومات کا تبالہ کیا ۔ سیمنار میں شریک پاکستانی طبی عملے کی جانب سے الرجی کے باعث پیدا ہونے والی سانس کی بیماریوں اور نوول کورونا وائرس کے باعث نمونیا کےدرمیان فرق کرنے ، نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ اور سیرولوجیکل ٹیسٹ کے طریقہ کار سمیت دیگر سوالات پوچھے گئے۔ چینی ڈاکٹروں نے ان تمام سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے ۔ شرکاء اس سیمنار سے بہت مطمئن ہوئے ۔ پاکستان کے نیشنل ہیلتھ سینٹر کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر خان نے کہا کہ آج انہوں نےنوول کورونا وائرس کے بارے میں بہت زیادہ معلومات حاصل کی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ چینی طبی ٹیم کے پاکستان کے مختلف علاقوں میں لیکچر دینے سے مقامی عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔
پاکستان کے تازہ ترین اعداوشمار کے مطابق تاحال پاکستان میں کل 1865کیسز کی تشخیص کی گئی ہے جبکہ مشتبہ کیسز کی تعداد 12000سے زائد ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ چینی ماہرین کی طبی ٹیم مقامی طبی عملے کی رہنمائی کے لیے لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کرے گی ۔