چینی صدر شی جن پھنگ کےدورہ زے جیانگ نے چینی معیشت کی بحالی کو تیز کیا ہے ۔ سی آرآئی کا تبصرہ
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نےحالیہ دنوںچین کے مشرقی صوبے زے جیانگ کادورہ کیا۔یہ کووڈ-۱۹ وبا پھوٹنے کے بعد چینی صدر کا چوتھا دورہ ہےاور رواں سال جشن بہار کے بعد بیجنگ سے باہر ان کا دوسرا دورہ ہے۔تجزیہ نگاروں کے خیال میں صدر شی جن پھنگ کے دورہ زے جیانگسےوبا کی روک تھام کے ساتھ ساتھمعمولات زندگی اور پیداواری سرگرمیوں کی بحالی کو تیز کرنے کا واضح پیغام دیا گیا ہے ۔
چھبیس مارچ کو وبا کے مقابلے کے لیےجی ۲۰گروپ کے سربراہان کی خصوصی کانفرنس میں جناب شینےعالمی صنعتی و سپلائی چین کے مشترکہ تحفظ کی اپیل کی ۔ ستائیس مارچ کو انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکی کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی لاجسٹک سپلائی چین سسٹم کی تعمیر کی جائے ۔ اس کے بعد انہوں نے صوبہ زے جیانگ کے چو شان بندرگاہ کے دورے کےموقع پر عالمی صنعتی چین کے استحکام کی اہمیت پر زور دیا ۔ ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ شی جن پھنگ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کےاپنے نظریے پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں ۔
موجودہ دورہ زے جیانگ کے دوران جناب شی نے کہا کہ مرکزی حکومت نےدرمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کی مدد کے لیے بہت سے اقدامات اختیار کئے ہیں ،جن سے ان کمپنیوں کو مشکل وقت گزارنے میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں وبا کے پھیلاو کے تناظر میں چین کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیاں دن رات محنت کرکے دنیا کے لیے حفاظتی سازو سامان تیار کر رہی ہیں ۔ ان کمپنیوں کی مستحکم ترقی سے دنیا کی وبا کی روک تھاماور دنیا کی معیشت کی ترقیکو مدد مل رہی ہے ۔
شی نے کہا کہ وبا سے چینی معیشت کونئے چیلنچ کا سامنا ہے ۔تاہم اس کے ساتھساتھ یہ چین کی ٹیکنالوجی کی ترقی اور صنعت کی اپ گریڈیشن کے لیے نیا موقع بھی فراہم کررہا ہے ۔ صدر شی کا موجودہ دورہ زے جیانگیہ ظاہر کرتا ہے کہ چین میں وبا کی رو ک تھام میں اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں اور ساتھ ہی چینی معیشتبھی تیزی سے بحال ہو رہی ہے ۔