چین ماحول دوست ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا ،شی جن پھنگ: سی آر آئی کا تبصرہ

2020-04-02 15:15:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے حالیہ دورہ زے جیانگ کے دوران تحفظ ماحول کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک طرف چین میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے ، معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں اور دوسری طرف لوگوں کو بتایا گیاہے کہ چین ماحول دوست ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا ۔ رواں سال چین معیشت ، سماج ، سیاست ، ثقافت اور تحفظ ماحول کے حامل خوشحال معاشرے کی تکمیل کرے گا ۔

اس حوالے سے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت نوول کورونا وائرس کی وبا دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل رہی ہے ۔ اس کے تناظر میں عالمی معاشی صورتحال بہت سنگین ہے ۔ آئی ایم ایف نے گزشتہ ماہ کے اختتام پرامکان ظاہر کیا ہے کہ رواں سال عالمی معیشت کی شرح اضافہ منفی ہونے کا خدشہ ہے ۔ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے چین کو بھی زبردست دباؤ کا سامنا ہے ۔ چین کی معاشی ترقی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ماحول دوست ترقی معیشت میں اضافے کے لیے نئی قوت فراہم کرتی ہے ۔ متعلقہ ادارے کے مطابق دو ہزار پچیس میں چین کی ماحول دوست معیشت کی پیداواری مالیت 12 کھرب چینی یوان تک پہنچنے کی توقع ہے جو جی ڈی پی کا تقریباً آٹھ فیصد بنتی ہے ۔ اور دو ہزار پینتیس میں اس کا تناسب جی ڈی پی کا دس فیصد بننے گا ۔ بڑی تعداد میں ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ مستقبل میں چینی معیشت کی ترقی ماحول دوست معیشت پر انحصار کرے گی ۔ چین میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نکولس روزی لینیکا کہنا ہے کہ چین نے پیرس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اہم کردار ادا کیا ۔چین میں ماحول دوست ترقی کے میدان میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین نے قابل تجدید توانائی صنعت اور سبز معیشت کی ترقی سےفائدہ اٹھا یا ہے۔ کچھ لوگوں کے خیال میں معاشی ترقی اور تحفظ ماحول دو متضاد چیزیں ہیں۔ چین نے اپنی کامیابیوں سے ایسے لوگوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے ۔

قدرتی ماحول کا تحفظ کرنا اور ماحول دوست معیشت کو فروغ دینا ، مستقبل کے لیے چین کا وعدہ ہے اور چین اس ترقی کی راہ پر غیر متزلزل طور پر گامزن رہے گا ۔


شیئر

Related stories