امریکی دھمکیوں کو " نہیں " کہیں ،برطانوی دانشور

2020-04-14 11:32:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

لندن انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کے ساؤتھ ایشین ریسرچ سینٹر کے سکیورٹی تجزیہ کار ہنان حسین نے تیرہ اپریل کو سی جی ٹی این کے لیے تحریر کردہ اپنے ایک تبصرے میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور کانگریس کی چین مخالف قوتوں نے حال ہی میں عالمی ادارہِ صحت پر یہ الزام لگایا تھا کہ" اس کا جھکا و چین کی جانب ہے" ۔ اس کے نتیجے میں ، انہوں نے ڈبلیو ایچ او کو دیا جانے والا امریکی فنڈ بند کرنے کی دھمکی دی اور دوسری طرف چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی ۔ لیکن حقائق سے ثابت ہوا ہے کہ امریکی سیاستدانوں کے یہ الزامات بے بنیاد ہیں ، اور لوگوں کو امریکی دھمکیوں کا انکار کرنا چاہیے۔

ہنان حسین نے نشاندہی کی کہ عالمی ادارہ صحت کے بارے میں امریکی حکومت کا مؤقف عالمی اتفاق رائے کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ امریکی ریاستی عہدیدار ، عالمی طبی حکام اور امریکی طبی ماہرین نے اس وبا کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کے ردعمل کی بے حد تعریف کی ہے۔ایک طرف انسداد وبا کے سلسلے میں امریکی حکومت کی نا اہلی پر لوگ بہت پریشان ہیں جبکہ دوسری طرف امریکی حکومت دنیا میں انسداد وبا کی عالمی جدوجہد کو بھی سبوتاژ کرتی چلی آ رہی ہے۔
ہنان حسین نے نشاندہی کی کہ ایسے میں ، ڈبلیو ایچ او کو فنڈز کی فراہمی بند کرنے کے عمل سے ایک بار پھر امریکی حکومت کی غلط حکمت عملی اور مجرمانہ غفلت ثابت ہوئی ہے۔ امریکی حکومت نے "وبائی امراض" کے خلاف لڑنے کے لیے تعاون کا انتخاب نہیں کیا ، اس کی بجائے وہ "وبا کے نام نہاد منبع " کو تلاش کرنے میں مصروف رہا ، جس سے لوگوں کے روایتی اخلاقی تصورات کو چیلنج کیا جا رہا ہے ۔


شیئر

Related stories