عالمی صنعتی چین میں چین کی عدم شمولیت ، امریکی سیاستدانوں کی محض ایک خام خیالی ، سی آرآئی کا تبصرہ

2020-04-16 20:15:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں ،امریکہ کے بعض سیاستدانوں نے ایک بار پھرچین میں فعال امریکی کمپنیوں کے انخلاء اور جنوب مشرقی ایشیا ئی ممالک میں کچھ امریکی کمپنیوں کی منتقلی کو ہوا دی ہے ۔انہوں نے عالمی صنعتی چین میں، چین کی عدم شمولیت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انسداد وبا سے متعلق ناکام پالیسی اور بے روزگاری کی بلند شرح کے باعث امریکہ سنگین تنازعات سے دوچار ہے ۔ ایسے وقت میں ایک بار پھر بعض امریکی سیاستدانوں نے چین میں فعال امریکی کمپنیوں کے انخلاء کی بات کی ہے ۔ یہ اقدام امریکہ کےاندرونی تنازعات میں کمی اور امریکی عوام کی توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ چین نےگزشتہ کئی برسوں کی جاری ترقی سے جامع صنعتی نظام ،عمدہ بنیادی تنصیبات اور وافرافرادی وسائل حاصل کئے ہیں، جو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے آزادانہ انتخاب کے اسباب ہیں۔اسی باعث چین نے عالمی صنعتی چین میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔چین سے باہر جامع صنعتی چین کا قیام کافی مشکل ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں خود بھی چین کی ایک بڑی صارفی منڈی سے دور نہیں رہنا چاہتی ہیں ۔

اس وقت چین کی صنعتی چین تیزی سے بحال ہو رہی ہے ۔ گزشتہ کئی برسوں میں چین نے سپلائی سائڈ کی اصلاحات کو فروغ دیا ہے ۔ اور ڈیجیٹل معیشت کی نمایاں ترقی ہوئی ہے جو وبا کے دوران ایک بڑی قوت محرکہ ثابت ہوئی ہے۔ اس سے وبائی صورتحال میں چینی معیشت کی بحالی اور ترقی میں بھرپور مدد ملی ہے ۔


شیئر

Related stories