چین کی تھری گورجز کارپوریشن کی جانب سے پاکستان کیلئے دس ملین چینی یوان مالیت کے طبی سازوسامان کا عطیہ

2020-04-21 20:06:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیجنگ میں چین کی تھری گورجز کارپوریشن کی طرف سے پاکستان کی نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہنگامی طبی سامان عطیہ کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہا شمی ، چین کے وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یاو وین ، چائنا تھری گورجز کارپوریشن کے چئرمین لی منگ سن اور چینی حکومت اور کارپوریٹ سیکٹر کے سینئر اہلکاروں نے شرکت کی۔

چائنا تھری گورجز کارپوریشن نے اس موقع پر کووڈ ۔۱۹ کی روک تھام کیلئےدس ملین چینی یوان مالیت کا طبی سامان پاکستان کو عطیہ کیا ۔ اس موقع پر چینی اہکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشکل کی گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہیگا۔

پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے چینی شرکاء کا پاکستان کیلئے والہانہ جذبات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حالیہ دنوں چین کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے دل کھول کر پاکستان کی مدد کی ہے اور بڑی مقدار میں عطیات دیے ہیں۔


شیئر

Related stories