وبائی صورتحال کے تناظرمیں امریکی صنعتی اداروں کی جانب سے چین کے اندر سرمایہ کاری میں دلچسپی : سی آر آئی کا تبصرہ

2020-04-23 19:38:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بائیس تاریخ کو چینی شہر وں بیجنگ ، ہوئی جو اور امریکی شہر ڈلاس میں امریکی کمپنی ایکسن موبیل کی جانب سے دس ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے چین کے شہر ہوئی جو میں قائم ہونے والے کارخانے کی افتتاحی تقریب آن لائن منعقد ہوئی ۔

سب کے علم میں ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں وبا کی روک تھام و کنٹرول کے لیے بھر پور کوششیں جاری ہیں ۔ دوسری جانب طلب اور رسد کے درمیان عدم توازن کی وجہ سے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت بیس تاریخ کو منفی میں چلی گئی ۔ تاہم اس خصوصی وقت میں بھی ایکسن موبیل نے چین میں بڑی سرمایہ کاری کی ۔ اس سے اس کمپنی کے چین پر اعتماد اور امید کا اظہار ہوتاہے ۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ اس اعتماد کے پیچھے دو وجوہات ہیں ۔ ایک طرف چین کی بنیادی تنصیبات بہتریں ہیں تو دوسری طرف کھلے پن کی وسعت سے چین میں تجارتی ماحول بہتر ہورہا ہے ۔ حال ہی میں جاری کیے گئے ایک سروے کے نتائج کے مطابق ستر سے زائد امریکی کمپنیوں نے چین میں اپنے کاروبار جاری رکھنے کا اظہار کیاہے ۔

جے پی مورگن کے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ چین وائرس کی وجہ سے ہونے والی معاشی سست روی سے نکلنے والا پہلا ملک ہوگا۔یہ سچ ہے کہ چین کے اپنے تقابلی فوائد ہیں جیسے کہ ایک مکمل صنعتی نظام ، سازگار بنیادی تنصیبات ، وافر انسانی وسائل اور مزدوری کے وسائل جو کئی دہائیوں کی ترقی کے بعد حاصل کیے گئے ہیں اوریہ سب کچھ اچانک پیدا ہونے والی وبا کی وجہ سے تبدیل نہیں ہوسکتا ۔


شیئر

Related stories