پاکستان میں چینی سفارت خانہ کی طرف سے افغان مہاجرین کےلیے خوراک کا عطیہ

2020-05-01 16:46:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیس اپریل کو ، اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو چینی عوام کے طرف سے چاول ، نوڈلز ، تیل ، شکر اور کھانے پینے کی دیگر اشیا سے بھرے 1500بیگ عطیہ کئے تاکہ شہر کے لاک ڈان کے دوران افغان مہاجرین کو درپیش مشکلات کو دور کیا جا سکے۔

پاکستانی وزیرمملکت برائے سرحدی امور اور انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے افغان مہاجرین کو محبت کے بیگ دینے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2.8 ملین افغان مہاجرین ہیں ، اور ان میں سے 32فیصد پاکستان بھر میں مہاجرین کے 54 کیمپوں میں مقیم ہیں۔ چونکہ کووڈ-۱۹ کی وبا پھیل رہی ہے ، چینی حکومت کی طرف سے دیا گیا یہ کھانا ان کے لئے اس وقت سب سے قیمتی تحفہ ہے۔

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ چنگ نے کہا کہ چین ، پاکستان اور افغانستان دوست پڑوسی ممالک ہیں ، پاکستان میں افغان مہاجرین کی امداد و حمایت ہمیشہ سے چین پاکستان تعاون کا ایک اہم حصہ رہی ہے۔ تین سال قبل چین ، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے مابین ایک مکالمے کا نظام تشکیل دیا گیا تھا ۔پاکستان میں افغان مہاجرین کو یہ عطیہ بھی اسی سہ فریقی تعاون کا حصہ ہے۔


شیئر

Related stories