انسداد وبا میں مدد کیلئے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے طبی ماہرین کی ٹیم پاکستان کے دورے پر
انسداد وبا میں پاکستان کی مدد کے لئے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی امدادی ٹیم دس ماہرین پر مشتمل ہے۔ان کے پاس نہ صرف کووڈ-۱۹ کے علاج بلکہ ایبولا اور سارس جیسی بیماریوں کے علاج کا بھی تجربہ حا صل ہے ۔ یہ چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو بھیجے جانے والی طبی ماہرین کی دوسری ٹیم ہے۔
طبی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ چو فے حو نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے آٹھ عسکری ہسپتالوں کا دورہ کیا اور انسداد وبا سے متعلق چین کے تجربات سے آگاہ کیا۔طبی ماہرین کی ٹیم کے مطابق پاکستانی حکومت اور افواج کووڈ-۱۹ کو بڑی اہمیت دیتی ہیں۔پاکستان میں انسداد وبا کا بہتر نظام موجود ہے اور کچھ پیش رفت بھی حا صل ہو چکی ہے۔تاہم ماہرین نے کہا کہ عام شہریوں کو وبا کو زیادہ اہمیت دینی چاہیئے۔علاوہ ازیں ماہرین کی ٹیم نے تشخیص کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کے لئے وائرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا بھی دورہ کیا۔
چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے طبی ماہرین پاکستان میں ایک ماہ کے لئے ٹھہریں گے۔اگلے مرحلے میں وہ پاکستانی طبی عملے کے ساتھ شدید متاثر ہ مریضوں کے علاج کے حوالے سے تبادلہ کریں گے۔
نو مئی سے پاکستان میں لاک ڈان کو نرم کیا جارہا ہے۔یہ اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ وبا کی روک تھام اور کنڑول کے لئے بڑا چیلنج بھی ہے۔اسی لئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔