امریکی سیاستدانوں کے چین مخالف ناکام حربے ، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-05-10 18:14:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سات تاریخ کو آسٹریلوی جریدے " سڈنی مارننگ ہیرالڈ" نے ایک رپورٹ شائع کی جس کا موضوع رہا کہ "آسٹریلیا امریکہ کی جانب سے ووہان لیب سے متعلق ناجائز دعوے کے باعث پریشانی کا شکار"۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی " ڈیلی ٹیلی گراف" نے دو تاریخ کو پندرہ صفحات پر مشتمل ایک خفیہ فائل جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس ممکنہ طور پر ووہان وائرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ سے آیا ہے ۔آسٹریلوی حکومت اور سینئر انٹیلی جنس حکام نے یہ شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ نام نہاد خفیہ فائل کینبرا میں امریکی سفارتخانے کے ایک اہلکار کی جانب سے دانستہ میڈیا کو جاری کی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق امریکی سفارتکار مقامی میڈیا میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں تاکہ سیاسی طور پر چین کو نشانہ بنایا جا سکے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ری پبلکن رہنما میک کارتھی نے سات تاریخ کو ری پبلکن قانون سازوں کے " چائنا اسپیشل ورکنگ گروپ" کے قیام کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس گروپ کا مقصد بتایا گیا ہے کہ چین کی جانب سے امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کو دی جانے والی اقتصادی دھمکیوں کی تحقیق کی جائے گی۔اس سے قبل بھی ری پبلکن جماعت انتخابی مہم سے متعلق ستاون صفحات پر مشتمل ایک دستاویز جاری کر چکی ہے جس کا مقصد موجودہ وبائی صورتحال میں چین کو مورد الزام ٹھہرانے کو ہوا دینا ہے۔

امریکی " فارن پالیسی" کی ویب سائٹ پر جاری ایک تبصرے میں بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں صدارتی انتخاب کے باعث امریکی قیادت اپنی ناکامی کا ملبہ چین پر ڈالنا چاہتی ہے۔ سی این این کے مطابق امریکی حکومت کو قربانی کے بکرے کی اشد ضرورت ہے لہذا انہوں نے اپنی توپوں کا رخ چین کی جانب کیا ہوا ہے۔


شیئر

Related stories