امریکی سیاستدان سائنس پر سیاست کو فوقیت دیتے ہوئے انسداد وبا کے عالمی تعاون میں رکاوٹ ،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-05-14 19:31:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے مشرقی ایشیائی انسٹی ٹیوٹ میں پروفیسر چانگ یونگ نیان نے حالیہ دنوں ایک مضمون میں کہا کہ امریکہ میں وبائی صورتحال کے ذمہ دار ایسے عناصر ہیں جو سائنس کے اوپر سیاست کو فوقیت دیتے ہیں۔ امریکہ میں انسداد وبا کی سرگرمیاں انتظامی اختیارات کے گرد گھومتی نظر آتی ہیں۔امریکی سیاستدانوں نے وبا کے حوالے سے اپنے انٹیلی جنس اداروں ،صحت عامہ کے ماہرین، ڈبلیو ایچ او اور چین کی جانب سے انتباہ کو نظرا نداز کیا اور لازمی اقدامات کے حوالے سے قیمتی موقع ضائع کر دیا جس کے باعث آج وبا قابو سے باہر ہو چکی ہے۔

امریکی سیاستدانوں کے نزدیک پریشانی کی بات یہ رہی کہ وسیع پیمانے پر انسدا د وبا کے اقدامات ملکی معیشت اور صدارتی انتخاب پر اثرانداز ہو ں گے ۔ صرف اپنے ووٹوں کی خاطر انہوں نے عوامی مقامات کو کھولنے کے حوالے سے سائنٹفک رہنما اصولوں اور صحت عامہ کے تحفظ کو پامال کیا اور زبردستی معاشی بحالی کو فروغ دے رہے ہیں۔اس حوالے سے ڈاکٹر انتھونی فاوچی سینٹ کی سماعت میں واضح کر چکے ہیں کہ امریکی مرکز برائے انسداد امراض کی سفارشات کو نظر انداز کرتے ہوئے جلد بازی میں ملک کو کھولنا سنگین اور تباہ کن غلطی ہو گی۔

امریکی سیاستدان تنگ نظر زاتی مفادات کے باعث انسداد وبا کے خلاف چین۔امریکہ عالمی تعاون میں رکاوٹ ہیں۔اگر سیاست کو سائنس پر فوقیت دی گئی تو عام شہریوں کی زندگیوں کو بچانا انتہائی دشوار ہو جائے گا۔دوسری جانب چین سائنسی اصولوں کے احترام کا عملی ثبوت ہے۔چین کی مرکزی حکومت کی جانب سے چاہے ووہان کو بند کرنے کا فیصلہ ہو ، ملک بھر میں تمام وسائل کو متحرک کرنا ہو ،بین الصوبائی امداد پر عمل درآمد ہو یا فوری ہسپتالوں کی تعمیر ،چین ہمیشہ سائںسی اصولوں پر عمل پیرا رہا ہے۔چین نے سیاست کے بجائے سائنس کو اولین ترجیح دی ہے۔


شیئر

Related stories