13 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد

2020-05-20 19:49:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

20 مئی کی سہ پہر کو ، 13 ویں سی پی پی سی سی نیشنل کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کے ترجمان گو وی من نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کووڈ-۱۹ کےبڑے پیمانے پر اثرات کے تناظر میں چین نے فوری طور پر متعلقہ پالیسیوں اور اقدامات کا ایک سلسلہ جاری کیا ، اس وقت چین کی معاشی اور معاشرتی ترقی کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام ممالک اتحاد و تعاون کو مستحکم کریں ، پالیسی سازی میں صلاح مشورہ کریں ، عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کا استحکام برقرار رکھیں ، عالمی معیشت کو گرنے سے روکیں ، علیحدگی کی پالیسیوں کو ترک کریں ،وبا کے امور میں سیاست نہ کریں اور صف آرائی اور الزام تراشی کے سلسلے کو بند کریں ۔

گو وی من نے اس بات پر زور دیا کہ چین کثیرالجہتی کی حمایت کرتا ہے ، عالمی آزاد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیتا ہے ، یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے۔ عالمی صنعتی چین کے ایک ناگزیر قطب کی حیثیت سے ، چین اعلی کارکردگی ، بہتر خدمات اور بہتر کاروباری ماحول پیش کرے گا ، اور بین الاقوامی معاشی اور تجارتی تعاون کو فروغ دیتا رہے گا۔


شیئر

Related stories