چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے مندوبین کی صحت عامہ کے ہنگامی انتظامی نظام کی بہتری کے لیے تجاویز

2020-05-21 12:03:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں نوول کورونا وائرس کی روک تھام و کنٹرول کے دوران چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے مندوبین اور مختلف سطحوں پر مشاورتی کانفرنسوں نے انتہائی اہم اور فعال کردار ادا کیا ہے ۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے ترجمان گو وے مینگ نے بیس تاریخ کو بیجنگ میں اپنے بیان میں کہا کہ مندوبین کی ایک کثیر تعداد نے صحت عامہ کے ہنگامی انتظامی نظام کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں اور انسداد وبا کے لیے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین عالمگیر آزمائش کی گھڑی میں بین الاقوامی تعاون کا خواہاں ہے ۔

گو وے مینگ نے کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد سیاسی مشاورتی کانفرنس کے مندوبین نے مختلف سطحوں پر انسداد وبا ، اقتصادی و سماجی سرگرمیوں کی مستحکم بحالی سمیت مختلف پہلووں سے متعلق ایک ہزار سے زائد تجاویز پیش کی ہیں اور موجودہ اجلاس کے دوران یہ موضوع زیر بحث رہے گا۔

اس وقت وبا بدستور دنیا بھر میں پھیل رہی ہے ۔ چین دوسرے ممالک کو امدادی سامان فراہم کر رہا ہے، وبا کی روک تھام اور علاج کے بارے میں اپنے تجربات کا تبادلہ کر رہا ہے، چین کی جانب سے طبی ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں اور مختلف ذرائع سے ہر ممکن امداد کی فراہمی جاری ہے۔ ترجمان گو نے کہا کہ یہ طرز عمل انسانیت پسندی کی روح ، ایک بڑے ملک کے ذمہ دارانہ کردار اور چینی قوم کی باہمی امداد کی بہترین روایت کا عملی مظہر ہے ۔ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے اور جلد وبا پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے۔


شیئر

Related stories