بیجنگ میں چین کے اعلی ترین سیاسی مشاورتی تنظیم کے سالانہ اجلاس کا افتتاح

2020-05-21 16:33:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی اعلی ترین سیاسی مشاورتی تنظیم ،چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کا سالانہ اجلاس اکیس تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہوا۔ شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کے اعلی رہنماوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

کووڈ-۱۹ کی وجہ سے رواں سال ، سی پی پی سی سی کا سالانہ اجلاس ، جو 1998 کے بعد سے ہر سال مارچ میں باقاعدگی سے منعقد ہوتا چلا آرہا ہے ، گزشتہ 22 سالوں میں پہلی بار دوسری سہ ماہی تک ملتوی کیا گیا ہے۔اجلاس کے آغاز میں صدر شی جن پھنگ اور دیگر اعلی رہنماوں نے سی پی پی سی سی کے مندوبین کے ساتھ مل کر انسداد وبا کی جدوجہد میں شہید اور جاں بحق ہونے والے ہم وطنوں کے لئے خاموشی اختیار کی۔

7 روزہ اجلاس میں چین کی تمام جماعتوں اور گروہوں سے تعلق رکھنے والے سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے 2،000 سے زیادہ مندوبین قومی کمیٹی ورکنگ رپورٹ کا جائزہ لیں گے ، حکومتی ورکنگ رپورٹ سنیں گے اور اس پر تبادلہ خیال کریں گے ، سول کوڈ کے پہلے مسودے پر تبادلہ خیال کریں گے اور ملک کی معاشی اور معاشرتی ترقی سے متعلق اہم امور کے بارے میں تجاویز پیش کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں گزشتہ سال کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ، سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ نے نشاندہی کی کہ سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی ہمیشہ ملک کی سماجی و معاشرتی ترقی کے اہم امور سے متعلق مشاورت کرنے اور تجاویز اور رائے پیش کرنے پر زور دیتی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے اور معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کوشان رہی ہے۔

2020 چین کے لئے خاص اہمیت کا سال ہے۔کووڈ-۱۹ پر قاپو پانے کے بعد معمولات زندگی کو بحال کرنے کے تناظر میں ، چین رواں سال غربت کے مکمل خاتمے کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ نئے سال میں ، سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے مندوبین ملک کے ان مرکزی امور کے حوالے سے بھرپور مشاورت اور تبادلہ خیال کریںگے اوررائے اور تجاویز پیش کریں گے۔

جناب وانگ یانگ نےمزید کہا کہ رواں سال ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی موثر طریقے سے خصوصی مشاورتی اداروں کے نظام کے قیام کو فروغ دیگی ، اتفاق رائے پیدا کرنے میں اپنا کردار بہتر انداز میں ادا کریگی ، اور مندوبین کے احساس ذمہ داری کو مستحکم کرے گی۔


شیئر

Related stories