چین غربت کے خاتمے کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

2020-05-21 17:36:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اس وقت چین کی قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس منعقد ہو رہے ہیں ، دوسری طرف دنیا میں کووڈ-۱۹ کی وبا کے پھیلاو کی وجہ سے غیر یقینی میں اضافہ ہورہاہے، اس مخصوص پس منظر میں ، چین کس طرح اس بات کو یقینی بنائے گا کہ معاشی اور معاشرتی ترقی کے اہداف اور امور کو شیڈول کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچائے ، بلاشبہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

6 مارچ کو ، چین کے اعلی رہنماء شی جن پھنگ نے سرکاری عہدیداروں کے ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ 2020 تک ، تمام دیہی غریب آبادی کو شیڈول کے مطابق موجودہ معیارات کے تحت غربت سے نکال لیا جائے گا۔

یہ بات واضح ہے کہ اچانک پھوٹنے والی وبا کے باوجود چین اس سال کے معاشی اور معاشرتی ترقی کے اہداف کے حصول سے پیچھے نہیں ہٹ رہا۔ پختہ عزم ، عملی اقدامات اور نئی قوت محرکہ کے سہارے، چین رواں سال اپنے طے کئے گئے معاشی اور معاشرتی ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے بھر پور اعتماد رکھتا ہے۔

غربت کے خاتمے کے میدان میں چین کی کامیابیوں نے پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی ہے۔ ورلڈ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق ، چین کی غربت میں کمی نے عالمی انسداد غربت کے سلسلے میں ستر فیصد کا حصہ ڈالا ہے۔ برطانیہ کے کنگز کالج لندن میں چائنا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈین کیری براؤن کا خیال ہے کہ چین میں غربت کے خاتمے کا مقصد جلد ایک حقیقت بن جائے گا۔اس عمل میں چین دنیا کے ساتھ ایک پائیدار ، منصفانہ اور باہمی مفاد پر مبنی عالمی برادری کی تعمیر کرے گا۔


شیئر

Related stories