چین: 13 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے منتظمین کی پریس کانفرنس

2020-05-22 09:03:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے منتظمین کی جانب سے 21 مئی کو بذریعہ آن لائن ویڈیو پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس کے ترجمان چانگ اِی سوُئی نے کانفرنس کے ایجنڈے سے متعلق صورتحال کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 7 روزہ کانفرنس 22 مئی کی صبح شروع ہوگی اور 28 تاریخ کی سہ پہر کو اختتام پذیر ہوگی، جبکہ اس دوران 3 مکمل اجلاسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ کانفرنس کے ایجنڈے میں 9 نکات شامل ہیں جن میں حکومتی کارکاردگی کی رپورٹس کا جائزہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی دفاعی اخراجات کی مجموعی رقم معتدل اور چین کی فی کس آمدنی سے مطابقت رکھتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 2019ء میں چین کے دفاعی اخراجات امریکی دفاعی اخراجات کے صرف ایک چوتھائی حصے کے مساوی رہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی سول کوڈ کے مسودے میں کل 7 ابواب شامل کئے گئے ہیں، جبکہ تالیف کے عمل میں عوامی سطح پر 10 بار مشاورت کی گئی ہے۔


شیئر

Related stories