چین دفاعی نوعیت کی قومی پالیسی پر عمل پیرا

2020-05-22 11:31:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے ترجمان چانگ ای سوئی نے اکیس تاریخ کو نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین کے دفاعی اخراجات معتدل اور موزوں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین دفاعی نوعیت کی قومی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ عالمی اعتبار سے جی ڈی پی کے تناظر میں چین کے دفاعی اخراجات کا تناسب کئی سالوں سے تقریباً ایک اعشاریہ تین فیصد رہا ہے جو دنیا کی اوسط دو اعشاریہ چھ فیصد سے کہیں کم ہے۔ دو ہزار انیس میں چین کے دفاعی اخراجات امریکی دفاعی اخراجات کا صرف ایک چوتھائی رہے ۔

چین کے دفاعی اخراجات میں شفافیت کے پہلو سے متعلق چانگ ای سوئی نے کہا کہ 2007 کے بعد سے ، چین ہر سال اپنے دفاعی اخراجات کی تفصیلات اقوام متحدہ کو پیش کرتا ہے جس میں مالیاتی وسائل کی بابت تمام حقائق واضح ہوتے ہیں۔میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان نے"پوشیدہ دفاعی اخراجات" کو یکسر مسترد کر دیا۔


شیئر

Related stories