چین ۔ امریکہ تعلقات کے حوالے سے تعاون واحد درست انتخاب ، تیرہویں این پی سی کے تیسرے اجلاس کے ترجمان
اکیس تاریخ کو چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے منتظمین کی جانب سے میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان چانگ ای سوئی نے کہا کہ چین۔ امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں ۔تاریخی حقائق ثابت کرتے ہیں کہ چین۔امریکہ باہمی تعاون فریقین کے مفاد میں ہے جبکہ محاز آرائی دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ہے لہذا تعاون ہی واحد درست انتخاب ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تنازعات اور محاز آرائی سے گریز ، باہمی احترام اور مستحکم باہمی تعاون کا تسلسل چین ۔امریکہ تعلقات کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین کے سماجی نظام اور ترقیاتی راہ کا احترام ، چین کی ترقی اور اسٹریٹجک منصوبوں کا ادراک اور چین کے ساتھ تعمیری مشاورت دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں سودمند تعاون اور علاقائی اور عالمی امور کے حوالے سے مفید ہے۔ اگر امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت پر قائم رہتے ہوئے چین پر غلبہ پانے یا چین کے مرکزی مفادات کو نقصان پہنچانے کی پالیسی پر عمل پیرا رہتا ہے تو یہ دوسروں اور خود کو نقصان پہنچانے کے مترداف ہے۔ ترجمان نے زور دیا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کی مستحکم ترقی نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات بلکہ عالمی برادری کی توقعات سے مطابقت رکھتی ہے۔